2 ستمبر، 2026، 6:02 AM

بحرین میں امریکی اڈے پر ایرانی آرمی کا ڈرون حملہ

بحرین میں امریکی اڈے پر ایرانی آرمی کا ڈرون حملہ

ایرانی آرمی نے آپریشن صاعقہ کے 29ویں مرحلے میں بحرین کے شیخ عیسی اڈے پر امریکی فوجی تنصیبات کو خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی علاقوں پر دشمن کی جارحیت کے جواب میں آپریشن صاعقہ کے 29ویں مرحلے کے دوران بحرین میں واقع شیخ عیسی اڈے پر امریکی فوج کی ریڈار تنصیبات اور فوجیوں کے اجتماع کے مراکز کو بڑی تعداد میں خودکش ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق شیخ عیسی اڈا خلیج فارس کے خطے میں امریکہ کے اہم اور حساس فوجی اڈوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے پرزہ جات کی مرمت و دیکھ بھال کے علاوہ جاسوسی طیارے بھی موجود رہتے ہیں۔

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے دشمن کی کارروائیوں کا وسیع اور فیصلہ کن جواب دیا ہے اور جارح قوتوں سے سخت انتقام لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

News ID 1941069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha